ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں امریکا غیرقانونی طور پر موجود ہے، جلد دونوں ملکوں سے بے دخل کردیا جائے گا۔آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عراق اور شام میں امریکا کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان، عراق اور شام میں امریکی کارروائیوں سے عوام کے دلوں میں نفرت پیدا ہوئی ہے۔









