آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا یعسوب عباس نے سعودی عرب کے اخبار میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی صاحب کی اہانت آمیز کارٹون شائع کئے جانے کی سخت الفاظ میں مزمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ آیت اللہ سیستانی صاحب کے فتووں نے دائش کے چنگل سے آزاد کرانے میں احم کردار ادا کیا ہے،
جس کی بوکھلاھٹ سے دشمنوں کی صفوں میں کھلبلی مچی ہے اور یہ گستاخی کر کے اپنے دلوں کا غبار نکالنے کی ناکام کوشش کر تے رہتے ہیں۔
مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ عراق کی آلیٰ دینی قیادت کی احانت کرنے والے سعودی اخبار اور اس کے حامی مرجائیت کو بدنام کر نے کی کوشش کیا کر تے ہیں، مگر ان کو یہ نہیں معلوم انکی پھوکوں سے یہ چراغ بجھ نہیں سکتے۔
بلکہ زمانے کو غیبت امام میں اپنے نور سے منور کرتے رہتے ہیں۔ مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ یہ اخبار عالم انسان میں تفرقہ ، انتشار اور اختلاف کی کوشش میں ملوس رہتا ہے۔ اسکی جتنی مزمت کی جا ئے کم ہے ۔ انہوں نے اخبار کے ذریعے کئے گئے اس گستاخانہ امل کی شکایت سعودی حکمران اور اخبار کے ذمہ دارانوں سے کرنے کو کہا ہے۔