ایران : انا لله و انا الیه راجعون- آیت اللہ سید کمال فقیہ ایمانی ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے اور وفات کے وقت آپ کی عمر 87 سال تھی۔
آیت اللہ سید کمال فقیہ ایمانی جو پچھلے جمعہ سے کسی بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے گزشتہ روز جمعہ کو بوقت عصر دنیا سے چل بسے۔
آیت اللہ سید کمال فقیہ ایمانی ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے اور وفات کے وقت آپ کی عمر 87 سال تھی۔
آپ اصفہان کے مجاہد اور مخیر علماء میں سے شمار ہوتے تھے، آپ نے امام خمینی (رہ) کی شاگردی کا شرف حاصل کیا اور انقلاب کی راہ میں کئی خدمات انجام دیں۔
آیت اللہ فقیہ ایمانی نے امام خمینی کے حکم سے تفسیر “نور القرآن فی تفسیر القرآن” کو پہلی مرتبہ روسی اور انگریزی زبان میں ترجمہ کروایا اور اسے انٹرنیشنل سطح پر یعنی امریکہ اور یورپ کے معروف پبلیشر سینٹرز سے چھپوا کر مارکٹ میں پیش کیا۔
آپ نے اصفہان میں امام امیر المومنین (ع) تحقیقاتی مرکز اور تخصصی لائبریری قائم کی جو مرحوم کے باقیات الصالحات میں شمار ہوتے ہیں۔
ہم شیعہ قوم ڈاٹ کام کی جانب سے آیت اللہ سید کمال فقیہ ایمانی کے انتقال سے غم زدہ ہیں۔ اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ آیت اللہ سید کمال فقیہ ایمانی مرحوم کے آخرت میں درجات بلند ہوں۔ پروردگار عالم آیت اللہ سید کمال فقیہ ایمانی کو جوار معصومین (ع) میں جگہ عطا فرمائے اور خانوادے کو صبر جمیل عطا کریں.-آمین۔