ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے معروف عالم دین، مجلس خبرگان رہبری کے رکن اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی اب سے کچھ دیر پہلے اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔
رپورٹ کے مطابق، ایران کے ممتاز عالم دین آیت اللہ محمد یزدی مجلس خبرگان کے رکن، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ ،امام راحل (رح) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دیرینہ رفیق نے طویل المدت دینی ، علمی اور انقلابی جد و جہد کے بعد آج 89 سال کی عمر میں جسمانی کمزوری اور معدے کی بیماریوں کی وجہ سے دار فانی کو الوداع کہہ کہا۔









