رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کی مناسبت سے اپنے پیغام میں نئے سال کو ایرانی سامان اور ایرانی پیداوار کی حمایت کا سال قراردیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال 1397 کی آمد کی مناسبت سے اپنے پیغام میں نئے سال کو ایرانی سامان اور پیداوار کی حمایت کا سال قراردیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں ایرانی عوام، شہداء اور جانبازوں کے اہلخانہ ، جوانوں اور نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےفرمایا: نئے سال کو ایرانی سامان کی حمایت کے سال سے موسوم کرتا ہوں ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گذشتہ سال کے مختلف نشیب و فراز اور ایرانی قوم کی عظمت اور اقتدار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: گذشتہ سال عوام نے بڑے پیمانے پر صدارتی انتخابات اور شہری کونسلوں کے انتخابات میں بھر پور شرکت کی ۔ اور یوم قدس اور 22 بہمن کی ریلیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کرکے دشمن کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عوام کی معاشی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس سے قبل سالوں کے نام میں حکام کو مد نظر رکھا جاتا تھا لیکن نئے سال کا نام رکھنے کے سلسلے میں ایرانی حکام اور عوام دونوں کے کردار کو مد نظر رکھا گیا ہے اور امید ہے کہ ایرانی قوم ملکی سامان کے استعمال پر زیادہ سے زيادہ توجہ دیکر ملک کے اقتصاد اور پیدوار کو مضـوط بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرےگی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے رجب المرجب، شعبان المعظم اور رمضان المبارک کے برکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مؤمنین کو ان مہینوں کے فیوض و برکات سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔