ایودھیا کی بابری مسجد اور رام جنم بھومی احاطہ میں 5 جولائی 2005 کو ہوئے دہشت گردانہ حملہ سے متعلق پریاگ راج خصوصی عدالت نے 5 ملزمین میں سے 4 کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے جب کہ ایک کو سبھی الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔
ان ملزمین پر حملے کی سازش تیار کرنے کا الزام تھا۔ گزشتہ کافی وقت سے یہ ملزمین نینی جیل میں بند تھے۔