ایودھیا: مسلمانو ں کے نزدیک مقدس مانے جانے والے مہینہ رمضان میں یہاں ایک مندر کی جانب سے ایک افطار کی دعوت کا اہتمام کیا گیا۔ شری سیتا رام مند رکے احاطہ میں مسلمانوں کے لئے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا تھا۔
اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مندر کے پجاری یوگل کشور نے کہا کہ ہم نے یہ تیسری مرتبہ دعوت افطار کا اہتمام کیا ہے۔ ہم مستقبل میں بھی اس طرح کا عمل جاری رکھنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ ہم تہوار چاہے وہ ہندوؤں کا ہو یا مسلمانوں کا مناتے ہیں۔
دعوت افطار میں شرکت کرنے والے ایک مسلم شخص جن کا نام مزمل فضا بتا یاگیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ ہندوؤں کے ساتھ نوراتری میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کبھی سیاست کے نام پر عوام کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی مذہب کے نام پر عوام میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس طرح کے ماحول میں یوگل کشور جی کا قابل ستائش ہے۔