اجودھیا: 15جون(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع اجودھیا میں دہشت گردانہ حملے کے شبہ کے پیش نظر انتظامیہ نے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اجودھیا میں ممکنہ دہشت گردانہ حملے کے شبہ کے پیش نظر متنازعہ زمین سمیت پورے اجودھیا کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
اجودھیا کے چاروں طرف لگے بیرئیر پر سخت نگرانی کے بعد ہی گاڑیوں کو داخلہ دیا جارہا ہے۔