ممبئی، 28 فروری (یو این آئی) بالی وڈ اداکار ایوشمان کھرانہ اپنی آنے والی فلم میں ماہر امراض نسواں کا کردار نبھاتے نظر آسکتے ہیں۔ایوشمان کھرانہ گزشتہ کچھ عرصہ سے کامیاب فلمیں دے رہے ہیں اور ابھی حال ہی میں ان کی ’شبھ منگل ساودھان‘ فلم ریلیز ہوئی ہے۔ان کا آئندہ پروجیکٹ جنگلی پکچر کے ساتھ ہوگا۔
ایسا کہا جارہا ہے کہ ایوشمان اپنی آئندہ فلم میں ماہر امراض نسواں کےکردار میں دکھائی دیں گے۔فلم کی کہانی سوشل کامیڈی ہوگی جس کا نام محکمہ امراض نسواں ہوگا۔
ایوشمان کے ساتھ اداکارہ کے طور پر الایا فرنیچر والا نظر آئیں گی ۔پوجا بیدی کی بیٹی الایا نے حال ہی میں فلم ’جوانی جان من‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے ۔
اس فلم میں ان کی اداکاری کو کافی پسند کیا گیا تھا۔
فلم کی کہانی ماہر امراض نسواں کے اردگرد گھومے گی جس کی زندگی اچانک ا س وقت بدل جاتی ہے جب وہ ایک لڑکی کو پناہ دیتا ہے۔