نئی دہلی، 26جولائی(یواین آئی)لوک سبھا میں جمعرات کو سماجوادی پارٹی کے رکن اعظم خان کے برتاؤکی آج سبھی پارٹیوں نے ایک آواز ہوکر مذمت کی اور اسپیکر اوم برلا نے جلد کارروائی کرنے کی یقین دہانی کی۔
کئی سینئر وزرا او ربرسراقتدار اور اپوزیشن پارٹی کے اراکین کے ذریعہ جمعہ وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھائے جانے پر مسٹر برلا نے کہا ’’میں نے آپ سب کی بات سنی ہے۔سبھی پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ بلاکر اس پر جلد ہی فیصلہ کیا جائےگا۔