مرکز کی نریندر مودی حکومت کے وزیر اور بہار کے بیگوسرائے سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گری راج سنگھ کے متنازعہ بیان پر سیاست گرم ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں ہند و مسلم دونوں کے لئے دو بچوں کا قانون ہونا چاہئے اور جواس قانون کو نہیں مانا اس کا حق رائے دہی ختم کردینا چاہئے۔
ان کے بیان پر ردعمل پیش کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان نے طنز کیا اور کہاکہ دوبچو ں سے زیادہ ہونے پر تو پھانسی دے دینا چاہئے۔
آبادی پر قابو کو لے کر گری راج کے بیان پر بہار میں سیاست گرماگئی ہے۔جاگرن ڈاٹ کام کے مطابق مرکز میں بی جے پی کی ساتھی جنتا دل یونائیٹڈ نے گری راج کے بیان کی حمایت کی ہے تو اپوزیشن کے خیمے نے اس کی مخالفت کی ہے۔
Union Minister Giriraj Singh expresses alarm over the “population explosion” in the country, favours disenfranchisement of those who have more than two children.https://t.co/YNkuTbtCRI
— The Hindu (@the_hindu) July 11, 2019
بی جے پی رکن اسمبلی سوچیندر کمار کے علاوہ جے ڈی یو رکن اسمبلی للن پاسوان اور جیوتی کمار نے کہا ہے کہ آبادی پر قابوکے لئے قانون ملک کے مفاد میں ہے۔ آبادی پر قابوہونا چاہئے۔ادھر راشٹریہ جنتا دل کے رکن اسمبلی بھولا یادو نے گری راج سنگھ کے بیان کو ان کی خراب ذہنیت کی اختراع بتایا۔
انہوں نے کہاکہ ایسا شخص مرکزمیں وزیر نہیں ہونا چاہئے۔کانگریس کے پرمود مشرا نے کہاکہ گری راج سنگھ بے تکے بیان دیتے رہتے ہیں۔ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی بات ہے۔ ہم کسی کے بچوں کو کیسے روک سکتے ہیں؟۔
https://twitter.com/ttindia/status/1149634510704848896
گری راج کے اس بیان پر سب سے بڑاجواب اترپردیش سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم نے دی ہے۔ انہوں نے طنز کستے ہوئے کہاکہ د و سے زیادہ بچے ہونے پر ووٹنگ کا حق کیا ختم کرنا‘ پھانسی دیدینا چاہئے۔
اس کے بعد اگلا بچہ ہوگا ہی نہیں۔عالمی یوم آبادی کے موقع پر گری راج سنگھ نے کہا آبادی ہندوستان کے لئے بڑا چیالنج ہے‘ اور اس سے مختلف خطرات پیدا ہورہے ہیں۔ آبادی پر قابو کے لئے سخت قانون کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے سڑک سے پارلیمنٹ تک کوشش ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں ہند و مسلم دونوں کے لئے دوبچوں کا قانون ہونا چاہئے اور جو اس قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کو حق رائے دہی سے محروم کردینا چاہئے۔
گری راج سنگھ نے کہاکہ ووٹ کے ٹھکیداروں نے آبادی کو مذہب سے جوڑ دیا ہے۔ آبادی پر قابو کو اسلامی ممالک تسلیم کررہے ہیں‘ لیکن ہندوستان میں اسے دھرم سے جوڑا جاتا ہے۔گری راج سنگھ نے کہاکہ جہاں جہاں ہندوؤں کی آبادی گرتی ہے وہاں وہاں سماجی اہم آہنگی ٹوٹ رہی ہے۔
And what is Giriraj Singh's motivation, besides disdain for the "teeming masses"? He's a bigot. He wants to stop couples in OTHER religions from having more than two children. He has called for it in the past, in 2016.https://t.co/CKKTqLYSUK
— Pieter Friedrich (@FriedrichPieter) July 12, 2019