اعظم گڑھ: اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں آزاد سماج پارٹی کے ریاستی ترجمان سمیت 15لوگوں کو پولیس پر حملہ اور بدسلوکی وغیرہ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
ایس پی سدھیر کمار سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ گمبھیرپور علاقے کے رانی پور رجمو گاؤں میں دھرنا دے رہے آزاد سماج پارٹی کے ریاستی ترجمان احسان خان سمیت 15افراد کو 24اگست کی رات گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آزاد سماج پارٹی کے ترجمان کی قیادت میں کچھ افراد گمبھیرپور علاقے کے رجنی گاؤں میں ایک متازع زمین پر امبیڈکر مورتی قائم کرنے کے سلسلے میں دھرنا مظاہرہ کررہے تھے۔