اعظم گڑھ: اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں پیش آئے زہریلی شراب واقعہ معاملے میں تین مقدمے درج کرتے ہوئے پولیس نے سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اس معاملے میں ابھی تک 5افراد کے موت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔
وہیں انتظامیہ نے اہرولی تھانے کے انچارج سنجے سنگھ، ماہل چوکی انچارج سرکل آبکاری انسپکٹر سمیت تین کانسٹیبل کو معطل کیا گیا ہے۔