لکھنؤ: بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) پر خفیہ تال میل کا الزام لگاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ اعطم گڑھ لوک سبھا ضمنی الیکشن میں بی ایس پی امیدوار کو کامیابی سے ہمکنار کر کے نہ صرف بی جے پی کو اس کی اگنی پتھ جیسی عوام مخالف پالیسیوں اور بلڈوزر والی متکبرانہ طرز عمل کا سبق سکھایا جاسکتا ہے .
بلکہ ایس پی کو بھی بی جے پی سے اس کی اندرونی تال میل کی سزا دی جاسکتی ہے۔
مایاوتی نے اتوار کو کہا کہ یوپی اسمبلی انتخابات کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بی ایس پی یہاں یہ ضمنی الیکشن لڑرہی ہے۔
یہ ضمنی الیکشن خاص طور سے ایک مخصوص سماج کے رائے دہندگان کے لئے اس معنی میں خاص و اہم ہے کہ وہ ایک تیر سے دو شکار کر کے پہلے بی جے پی کو ہرا کر اس کی اگنی پتھ جیسی عوام مخالف پالیسیوں و بلڈوزر والے متکبرانہ طرزعمل کا سبق سکھا سکتے ہیں۔