مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی اجیت پوار رہنما بابا صدیقی کے قتل کیس میں مزید پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں شوٹر شیوکمار اور اسے پناہ دینے والوں کودس نومبر کو گرفتار کیا گیا ۔ ایس ٹی ایف اترپردیش اور ممبئی کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے اس شوٹر کو پکڑ لیا ہے۔ پولیس نے اسے نانپارہ بہرائچ سے پکڑا۔









