نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی رہنما جیا بچن نے منگل کے روز راجیہ سبھا میں صفائی اہلکاروں کے اب بھی پراگندگی ڈھونے کی روایت جاری رہنے پر اظہار ناراضگی کیا اور انھیں حفاظتی آلہ دینے کا مطالبہ کیا۔
محترمہ بچن نے وقفہ صفر کے دوران پراگندگی ڈھونے کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاند پر جانے کی بات کرتے ہیں اور صفائی اہلکاروں کو حفاظتی آلہ تک نہیں دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی بھی میلا ڈھونے والوں یا ان کی موت کے سلسلے میں ایوان میں بحث کرنا پڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے لیے شرم کی بات ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ہم ’سوچھ بھارت‘ کی بات کرتے ہیں لیکن پراگندگی ڈھونے والوں کو حفاظتی آلہ کیوں نہیں دے سکتے اور اور کیوں ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے انھیں اس سے آزادی نہیں دلا سکتے۔