پاکستانی اداکار علی سلیم نے 2005 میں بیگم نوازش علی کا کردار دنیا کے سامنے متعارف کروایا تھا اور اب وہ دوبارہ اس کردار کے لیے کم بیک کرنے جارہے ہیں۔
اداکار، ٹی وی میزبان علی سلیم نے ڈان سے بات کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی کہ وہ جلد ایک ویب سیریز میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں جس میں وہ اپنا مقبول کردار بیگم نوازش علی کے روپ میں نظر آئیں گے جس میں وہ مشہور شخصیات کے انٹرویوز لیں گے۔
علی سلیم نے انکشاف کیا کہ کہ وہ اب تک 7 اقساط کی شوٹنگ مکمل کرچکے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ’ہم نے میرا، ہمایوں سعید، مہوش حیات، سوہائے علی آبڑو، صدف کنول اور زاہد احمد کے ساتھ شو کی شوٹنگ کرلی ہے‘۔
اس ویب سیریز کی پروڈکشن پر کام جاری ہے، جبکہ میک اپ آرٹس نبیلا بھی اس شو سے منسلک ہیں۔