بغداد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ میں ایک بار پھر آگ لگ گئی۔ باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ایر پورٹ میں یہ واقعہ گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران دوسری بار پیش آیا ہے۔
آگ ایئرپورٹ کے ارائیول ہال میں لگی جس کے تھوڑی ہی دیر کے بعد فائرفائٹر ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ کو بجھانے میں کامیاب ہوگئیں ۔
رپورٹ کے مطابق، پندرہ فائرفائٹر ٹیموں نے ایئرپورٹ کے نینوا ہال میں دو منزلوں تک پھیلی آگ کو بجھانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
ایئرپورٹ کے منتظمین کے مطابق، اس واقعے میں مالی نقصان کے باوجود کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ منگل کی رات کو بھی بغداد ایئرپورٹ کے ایک کافی شاپ میں آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ میں کام کرنے والے تین مزدور زخمی ہوگئے تھے۔