باغپت: اترپردیش کے ضلع باغپت میں پولیس نے کوتوالی علاقے سے غیر قانونی طور سے نقلی شراب بنانے کی فیکٹری کا پردہ فاش کرتے ہوئے 8افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے موقع سے کثیر مقدار میں شراب اور دیگر اشیاء ضبط کیا ہے۔
ڈپٹی ایس پی انج مشرا نے آج یہاں بتایا کہ کوتوالی باغپت انچارج انسپکٹر نوویندر سنگھ سروہی اور کرائم برانچ کی ٹیم انچارج انسپکٹر سنجیو کمار کی قیادت میں مشترکہ طور سے کاروائی کرتے ہوئے کل رات تقریبا دس بجے لکشے پبلک اسکول کے نزدیک کھنڈہر کے نزدیک غیر قانونی شراب فیکٹری چلانے والے آٹھ افراد روی، جتیندر، سنجیت کمار، برجیش ،شانو،مونو، چیترام اور چھوٹے کو گرفتار کیا ہے۔