لکھنئو ؛ مجاہدِ آزادی عبد القیوم رحمانی فائونڈیشن اور آل اندیا سوتنترتا سینانی پریوار ٢٠٠٨ سے مجاہدینِ آزادی مہاتما گاندھی بھگت سنگھ مولانا آزاد بہادر شاہ ظفر جیسے عظیم رہنمائوں کو ان کی قربانیوں کو دلی ،ممبئی لکھنئو اور سدھارتھ نگر میں پروگرام کرتا رہا۔ مذکورہ تنظیم نے جب یہ دیکھا کہ آزادی کی ٧٥ ساللگرہ پر بھی مجاہدین آزادی کو یاد نہیں کیا گیا۔
تو اسی کے پیش ِ نظر لکھنئو میں پہلی بار ساابق اپوزیشن لیڈر رام گوند چودھری ڈاکٹر اے کے سنگھ لکھنئو یونیورسٹی کامریڈ اتُل کمار انجان اور پنکج شریواستو کی موجودگی میں بہادر شاہ ظفر اور ان کی قربانیوں کی یاد میں یوپی پریس کلب لکھنئو میں پروگرام کے ساتھ ساتھ سرکردہ مجاہدین آزادی کی فوٹو نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔

بدرِ عالم