بہرائچ۔ اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے پیاگ پور تھانہ علاقہ کے شیو دہا موڑ کے پاس ہوئے خوفناک سڑک حادثے میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ دیگر 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں پانچ کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ سبھی زخمیوں کو پولیس کی گاڑی سے اسپتال پہنچایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، سبھی ہلاک شدگان اور زخمی افراد لکھیم پور کھیری ضلع کے تکنیا اور سنگاہی کے رہنے والے ہیں۔









