بہرائچ:17مئی(یواین آئی) نیپال سرحد سے منسلک اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے روپیڈیہا علاقے میں پولیس اورآرمڈ بارڈر فورس نے دو منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 186گرام اسمیک برآمدکیا ہے۔
انٹرنیشنل بازار میں برآمد منیشات کی قیمت تقریبا 92لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔
پولیس سرکل افسر ڈاکٹر جے بی یادو نے منگل کو بتایا کہ روپیڈیہا سرحد پر پولیس اور 42ویں بٹالین ایس ایس بی کی مشترکہ ٹیم نے پیر کی دیر رات چیکنگ مہم کا آغاز کیا اور روپیڈیہا قصبہ گھسیارن محلہ سے بائیک سواروں کو آتے دیکھ رکنے کا اشارہ کیا۔