بہرائچ: اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے رسیا علاقے سے تین اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 500گرام اسمیک ضبط کی گئی ہے۔
برآمد اسمیک کی قیمت کروڑوں روپئے میں بتائی گئی ہے۔
ایس پی سجاتا سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ منشیات کی اسمگلنگ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے چلائی جارہی مہم کے تحت رسیا اور کرائم برانچ کی ٹیم نے مشترکہ طور سے اطلاع کی بنیاد پر گرام کدیا پور کے پاس چیکنگ کے دوران گاڑی سوار تین اسمگلروں رضوان، محمد مشتاق عرف چاندسی اور کمالو کو گرفتار کیا ہے۔