بحرین نے انسانی حقوق کے علمبردار نبیل رجب کو رہا کردیا۔ وہ تقریباً 4 سال جیل میں قید رہے۔نبیل رجب کے وکیل اور ان کی فیملی نے اُن کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔
ان کے وکیل کے مطابق نبیل رجب اپنی باقی رہ جانے والی سزا گھر پر رہ کر پوری کریں گے۔بحرین کی عدالت نے 2018ء میں حکومت کے خلاف اکسانے کے الزام میں نبیل رجب کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق نبیل رجب کو گزشتہ 10 سال کے دوران کئی دفعہ گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا۔