بحرینی شہزادے ناصر بن حمد آل خلیفہ نے روز عاشور کے ٹھیک اگلے دن ایسے عالم میں ہندوؤں کے ایک مذہبی پروگرام میں شرکت کی کہ کورونا کے بہانے ملک میں فرزند رسول، مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بحرینی شہزادہ کورونا سے متعلق طبی ضابطوں کا خیال رکھے بغیر اظہار مسرت و شادمانی کرتے ہوئے،اس پروگرام میں شریک ہوا ہے اور عجیب بات یہ کہ ہندوؤں کے اس مذہبی جشن کا اہتمام خود اسی کے محل میں کیا گیا۔۔