انگلینڈ میں جاری پانچویں ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کھیل کے دوران ویرات کوہلی سے جھگڑے کے بعد جونی بیئرسٹو نے فائٹ بیک کرتے ہوئے 106 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر انگلینڈ کا مجموعہ 284 رنز تک پہنچا دیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق اس سے قبل بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے تھے۔
جونی بیئرسٹو نے گزشتہ چار اننگز میں تیسری سنچری بنائی اور اس سال وہ پانچ سینچریاں بنا چکے ہیں۔
بین اسٹوکس کے دو بار کیچ ڈراپ ہوئے لیکن انگلینڈ کے کپتان اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور ٹھاکر کی بولنگ پر جسپرت بمرا کے ہاتھوں 25 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
دوسری طرف جونی بیئرسٹو کی شاندار اننگز کے باوجود بھارت کو انگلینڈ کے خلاف 169 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔