بالاسور ٹرین حادثہ: سی بی آئی نے ریلوے کے تین ملازمین کو گرفتار کیا ہے۔بالاسور ٹرین حادثہ میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے سی بی آئی نے ریلوے کے تین ملازمین کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سینئر سیکشن انجینئر ارون کمار موہنتا، سیکشن انجینئر محمد عامر خان اور ٹیکنیشن پپو کمار شامل ہیں۔
بھونیشور: بالاسور ٹرین حادثہ کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے ریلوے کے تین ملازمین کو گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی نے سینئر سیکشن انجینئر ارون کمار موہنتا، سیکشن انجینئر محمد امیر خان اور ٹیکنیشن پپو کمار کو سی آر پی سی کی دفعہ 304 اور 201 کے تحت گرفتار کیا ہے۔ 2 جون کو بالاسور ٹرین حادثے میں 292 لوگوں کی جانیں گئیں۔ جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔