بلیا : ضلع میں انسداد بدعنونی ٹیم نے بانسڈیہہ تحصیل سے ایک لیکھ پال اور اس کے منشی کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔محکمہ کے ذریعہ کے مطابق بانسڈیہہ تحصیل سے انسداد بدعنوانی برانچ کی اعظم گڑھ اکائی کی ایک ٹیم نے پانچ ہزار روپئے کی رشوت لیتے ہوئے لیکھ پال نونیت کھروار و اس کے منشی چنو کمار پرساد کو گرفتار کرلیا اور انہیں اپنے ساتھ بانسڈیہہ کوتوالی لے آئی۔
معاملے میں بانسڈیہہ کوتوالی علاقے کے سلطانپور باشندہ سورج بند نے شکایت کی تھی کہ زمین پیمائش کے لئے ریونیو ملازم کے ذریعہ غیر قانونی طور سے پیسے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔
واقعہ کے بعد بانسڈیہہ کوتوالی پہنچے درجنوں کی تعداد میں لیکھ پالوں نے ٹیم پر فرضی طریقے سسے زبردستی گرفتاری کا الزام لگاتے ہوئے لیکھ پال کی گرفتار کی مخالفت میں جم کر ہنگامہ کیا۔
لیکھ پال سنگھ کے ضلع صدر نربھر نارائن سنگھ نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں الزام لگایا کہ ٹیم نے لیکھ پال کو فرضی طریقے سے گرفتار کیا ہے اور پیسہ لیکھ پال کے نہیں بلکہ کسی دوسرے شخص کے پاس سے برآمد ہو اہے و ٹیم کے ذریعہ تھانے میں بند کراکر لیکھ پال کے اوپر غیر ضروری دباؤ بنایا جارہاہے ۔