یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے سویڈن میں ہوئی شانِ قرآنی میں گستاخی پر سویڈش مصنوعات کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر تجارت و صنعت محمد مطہر نے بتایا کہ یمن کی وزرا کونسل میں سویڈش مصنوعات کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایک کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے جو تاجروں اور اُن کے نمائندوں کے ساتھ مستقل رابطے میں رہتے ہوئے انہیں اس فیصلے پر عملدرآمد کے لئے کہے گی۔









