لکھنؤ سوشانت گولف سٹی میں پلاٹ فلیٹ کی خرید و فروخت پر پابندی، پروجیکٹوں کی رپورٹ طلب
یو پی ریرا نے سوشانت گالف سٹی میں پلاٹوں کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ اس کے ساتھ پراجیکٹس کی رپورٹس طلب کر لی ہیں۔
لکھنؤ: انسل کی ہائی ٹیک ٹاؤن شپ سوشانت گالف سٹی میں پلاٹ، ولاز اور فلیٹ سمیت کسی بھی قسم کی جائیداد کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
The Uttar Pradesh Real Estate Regulatory Authority (UP RERA) has taken strict action against the real estate company Ansal API for breaking the rules. #RealEstate #RealEstateNews https://t.co/jjMrpCxZvH
— Houssed India (@Houssedindia) June 28, 2023
یوپی ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (UPERA) کے چیئرمین نے منگل کو یہ عبوری حکم جاری کیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈویلپر اس ٹاؤن شپ میں ایسا کوئی کام نہیں کرے گا، جس سے ‘تیسرے فریق کا مفاد’ پیدا ہو۔ ایسے میں یہاں نہ تو کسی نئی اسکیم کا اشتہار جاری کیا جائے گا اور نہ ہی رجسٹریشن کھولا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ 12 منصوبوں کی رپورٹس بھی طلب کی گئی ہیں، جنہیں دوسرے ڈویلپرز کو منتقل کر دیا گیا ہے یا اس پر عمل جاری ہے۔
The #UttarPradesh Real Estate Regulatory Authority (#RERA) has barred realty firm Ansal API from sale or transfer of any residential property in its hi-tech township project in #GreaterNoida over violation of norms.
As per a judgment of RERA, there were complaints that the… pic.twitter.com/3h8BLKSzsk
— IANS (@ians_india) June 28, 2023
یہ کارروائی لکھنؤ سوشانت گالف سٹی ٹاؤن شپ میں بغیر ریرا رجسٹریشن کے بڑے پیمانے پر ہاؤسنگ اور کمرشل پروجیکٹ شروع کرنے کی شکایت پر کی گئی ہے۔ ریرا حکام کے مطابق ان شکایات کی جانچ کے دوران کئی بار ڈویلپر سے جواب طلب کیا گیا، لیکن معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ ایسے میں اب ریرا نے یہاں جائیدادوں کی خرید و فروخت پر پابندی لگاتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 25 جولائی کو مقرر کی ہے۔
UP RERA slaps Rs 3 crore penalty on Ansal API for fund misappropriation https://t.co/Ud6ufnjrzm pic.twitter.com/cTE5oG8zwC
— propertysource (@propertysource9) June 27, 2023