٭ بنگلہ دیش میں ہزار مریضوں کو کورونا وائرس کی جعلی رپورٹس دینے پر ہاسپٹل کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈھاکا کے 2 کلینکس میں ہزاروں مریضوں کو کورونا وائرس کی جھوٹی رپورٹس جاری کی گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ محمد شاہد نامی ہاسپٹل کے مالک کو فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔دونوں کلینکس نے 6 ہزار 300 افراد کو کورونا وائرس کی منفی رپورٹس بغیر ٹیسٹ کے جاری کی تھیں۔