ڈھاکہ، 11 نومبر (یو این آئی) چین کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے اور بنگلہ دیش میں یونائیٹڈ انٹرنیشنل یونیورسٹی (یو آئی یو) کے سینٹر فار انرجی ریسرچ (سی ای آر) نے مشترکہ طور پر یو آئی یوکیمپس میں انرجی اسٹوریج سسٹم (ای ایس ایس) کی سہولیات کے ساتھ پہلی سولر انرجی لیبارٹری قائم کی ہے۔ ہفتہ کو یہاں لیب کا افتتاح کیا گیا۔
ہواوے- سی ای آر، یو آئی یوسولر لیبارٹری کو ہواوےکی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔ ان سہولیات کا ایک مقصد صلاحیت سازی اور انسانی وسائل کی ترقی کی سرگرمیاں چلانا ہوگا۔ ہواوےاور سی ای آر، یو آئی یومشترکہ طور پر بنگلہ دیش کی مارکیٹ کے مقاصد کو پورا کرنے والے تربیت کا انعقاد کرنے کے لئے مختلف نصابی مواد تیار کریں گے۔
کورس کے مواد میں قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل پاور اور اسمارٹ انرجی سولوشنز کے شعبوں میں جدید ترین تحقیق اور تکنیکی پیشرفت بھی شامل ہوگی۔