ڈھاکہ، 6 اگست (یو این آئی) بنگلہ دیش میں طلبہ تحریک کے رابطہ کاروں میں سے ایک ناہید اسلام نے کہا ہے کہ ملک کی عبوری حکومت کا مسودہ 24 گھنٹے کے اندر پیش کیا جائے گا۔
اسلام نے یو این بی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ احتجاج کرنے والے طلباء اور شہریوں کی حمایت والی حکومت کے علاوہ کسی بھی طرح کی حکومت کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے تمام افراد کو قومی ہیرو قرار دیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ان کی بہن دارالحکومت ڈھاکہ میں اپنی سرکاری رہائش گاہ چھوڑ کر محفوظ مقام پر چلی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسینہ نے استعفیٰ دے دیا ہے اورہندوستان کے شہر اگرتلہ پہنچ گئی ہیں۔ ایجنسی فرانس پریس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ محترمہ حسینہ برطانیہ میں پناہ مانگ رہی تھیں۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پیر کو مقامی وقت کے مطابق 18 بجے سے اگلے احکامات تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ پیر سے ملک بھر میں تین روزہ تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔