ڈھاکہ، 7 مارچ ؛بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ ان کی حکومت انسانی بنیادوں پر ان ’پھنسے ہوئے پاکستانیوں‘(بہاریوں) کی بہتر زندگی کو یقینی بنانے کے لیے ایک منصوبہ تیار کر رہی ہے جنہوں نے 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کے بعد پاکستان جانے کا انتخاب کیا تھا۔ یہ معلومات بی ایس ایس کی رپورٹ میں دی گئی ہے۔
محترمہ حسینہ واجد نے کہا کہ یہ اسکیم ان لوگوں کے لیے ہے جو بہاری بنگلہ دیش کی آزادی کے بعد پاکستان جا کر وہاں کی شہریت حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن پاکستان نے انہیں کبھی قبول نہیں کیا۔
وزیر اعظم نے کہا’’1971 کے بعد بہاریوں کی کئی نسلیں پیدا ہوئیں اور ہم انسانوں کو انسان کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ بہاری بہت محنتی ہیں اور ان کے پاس کام کرنے کی مہارت ہے‘‘۔