ڈبلن: تین ملکی سیریز کے فائنل میں بنگلادیش نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔
تفصیلات کے مطابق بارش سے متاثرہ اس فائنل میچ میں بنگلہ دیش نے 210 رنز کا ہدف 23 ویں اوور میں پورا کیا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 152 رنز بنائے تھے، شائے ہوپ نے 74 اور امبرِس نے 69 رنز اسکور کئے۔
ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت بنگلادیش کو جیت کیلئے 24 اوورز میں 210 رنز کا ہدف دیا گیا جو انہوں نے 23 ویں اوور میں عبور کرلیا۔ مصدق حسین نے 52 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی۔