پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہفتہ کو ‘نشہ مکتی دیوس’ کے موقع پر ضبط شدہ شراب کی بوتلوں کی باقیات سے چوڑیاں تیار کرنے کے لیے ‘جیویکا چوڑی نرمان کیندر’ کا افتتاح کیا۔ پٹنہ ضلع کے سبل پور گاؤں میں محکمہ مانع شراب، مصنوعات اور محکمہ دیہی ترقی کے تحت چوڑی بنانے کا مرکز قائم کیا گیا ہے۔









