بینک فراڈ کیس: دہلی، یوپی، ہریانہ میں ای ڈی کے چھاپے
ذرائع نے بتایا کہ یہ معاملہ شری سدھداتا اسپات پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر سے متعلق ہے جن پر بینک آف بڑودہ (سابقہ دینا بینک) کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو دہلی، اتر پردیش اور ہریانہ میں 190 کروڑ روپے کے مبینہ بینک لون فراڈ سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ معاملہ شری سدھداتا اسپات پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر سے متعلق ہے جن پر بینک آف بڑودہ (سابقہ دینا بینک) کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق دہلی، اتر پردیش کے غازی آباد اور نوئیڈا اور ہریانہ کے پانی پت میں کم از کم 10 مقامات پر تلاشی لی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مقامات ڈائریکٹرز، پروموٹرز، پارٹنرز، آڈیٹرز اور کمپنی سے وابستہ دیگر مبینہ سازش کاروں سے متعلق ہیں جن کی 190 کروڑ روپے کے مبینہ بینک لون فراڈ کیس میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ کمپنی سٹیل کی مصنوعات تیار کرتی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے بارے میں کمپنی کے پروموٹرز کا ردعمل فوری طور پر حاصل نہیں کیا جا سکا۔