ہردوئی : اترپردیش میں اس شہر کے کوتوالی علاقے میں یونائٹیڈ بنک آف انڈیا کے برانچ منیجر نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔پولیس نے آج یہاں بتایا کہ کوتوالی کے نگیہٹا روڈ پر واقع یونائٹیڈ بنک آف انڈیاکی برانچ کے بالائی حصے میں رہنے والے بنک منیجر کلدیپ شرما نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔
مسٹر شرما آگرہ کے رہنے والے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ذہنی کشیدگی کی وجہ سے انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔مسٹر شرما کے پاس سے ملنے والے سوسائڈ نوٹ کے مطابق دفتر کے کام کاج کی وجہ سے ذہنی کشیدگی کی وجہ سے انہوں نے خودکشی کی۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔