کانپوردیہات: ۔بینک آف بڑودہ کی جانب سے پولیس سیلری پیکج کے تحت اترپردیش پولیس ملازمین کو مفت حادثہ بیمہ فراہم کیاجاتاہے اس کے تحت پولیس ملازمین آنجہانی وویک کمار ساکن کوتوالی اکبر پور ضلع کانپور دیہات پر منحصر والدہ میگھ وتی کو بی بی جی ٹی ایس مورتی ایس پی ضلع کانپور دیہات ، اے کے داس ڈپٹی علاقائی منیجر بینک آف بڑودہ کانپور دیہات اور بینک آف بڑودہ
علاقائی دفتر کانپور دیہات سے پروین سورنکار ، کوشتبھ شکلا ، ماتی برانچ منیجر اجے ترپاٹھی ،اکبر پور برانچ افسر پرینکاگوتم کے ذریعہ ۷۵لاکھ روپئے کی رقم کا چیک فراہم کیاگیا۔اس موقع پر ایس پی کانپور دیہات بی بی جی ٹی ایس مورتی کے ذریعہ بینک آف بڑودہ کا فوری طور سے متوفی کے دعویٰ کا تصفیہ اور پولیس محکمہ کی مدد کرنے کیلئے اظہار تشکر کیا۔