کرولی : پولیس نے راجستھان کے کرولی ضلع کے مسال پور قصبے سے جمعرات کو پولیس افسران کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنا کر 3 لاکھ 26 ہزار 645 روپے مالیت کے لوٹ کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ایک گھنٹہ میں اس واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے اہم ملزم اوم پرکاش گجر ساکن پہاڑی تھانہ مہوا ضلع ڈوسہ کو لوٹ کی مکمل رقم کے ساتھ بگھوں اور راجپورہ کے جنگل سے گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ملزم سے واقعہ میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی اپنی تحویل میں لے لی ہے۔