کولمبو:بدترین معاشی بحران سے دوچار سری لنکا جسے حال ہی میں ڈیفالٹ ہونے کا بھی سامنا کرنا پڑا اس کے باوجود وہاں سرمایہ کاروں نے ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے الیکٹرک کار تیار کرلی ہے جس کی آئندہ سال ایکسپورٹ بھی شروع ہوجائے گی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کار بنانے والی سری لنکن کمپنی آئیڈیل موٹرز ملک کی پہلی مقامی طور بننے والی الیکٹرک گاڑی موکشا اس سال نومبر میں لانچ کردے گی۔









