بارہ بنکی: سی او حیدر گڑھ ہرشت چوہان کے ذریعہ پارلیمانی عام انتخابات ۲۰۲۴کے دوسرے مرحلے کے تحت ضلع ہاپوڑ میں ووٹنگ کو پُرامن طور پر کرانے کیلئے ضلع بارہ بنکی سے ڈیوٹی کیلئے اضافی پولیس فورس کو بریف کرکے روانہ کیا،بریفنگ کے دوران انسپکٹر سبھاش چندر مشر ودیگر افسران؍ملازمین موجود رہے۔
سی او نے پولیس فورس کو الیکشن ڈیوٹی کو پوری ایمانداری کے ساتھ انجام دیتے ہوئے ووٹنگ کو شفافیت کے ساتھ منعقد کرانے اور پولنگ بوتھ کی سیکورٹی اور شرپسند عناصر پر نظر رکھتے ہوئے مثالی ضابطہ اخلاق اور الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ووٹنگ کرانے کی ہدایت دی۔ سی او نے پارلیمانی انتخابات کیلئے ۵۲ ہیڈ کانسٹبل؍ سپاہی کو اسلحہ، ایک بس کے ذریعہ روز مرہ کے استعمال کی اشیاء(فرسٹ ایڈ کٹ،لنچ وغیرہ) دے کر ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔