صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ پر وحشیانہ بمباری کی ہے- الجزیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے بعض علاقوں پر بمباری اور گولہ باری کی ہے ۔ زیادہ ترحملے شہر خان یونس کے مشرقی حصے پر کئے گئے ہیں- صیہونی فوجیوں نے بدھ کی صبح غرب اردن میں جنین کیمپ پر متعدد فوجی ہتھیاروں سے یلغار کی-