غزہ پر غاصب صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعدد ساڑھے تيئس ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے جمعرات کی شام اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے غزہ پر صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد تیئس ہزار چاس سو انہتر ہوگئی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کےمطابق صیہونی حکومت کے حملوں میں اسی طرح انسٹھ ہزار چھے سو چار عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔
اعلان کے مطابق جمعرات کو غزہ کے مختلف علاقوں میں دس جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا جس میں مجموعی طور پر ایک سو بارہ فلسطینی شہید اور ایک سو چورانوے زخمی ہوئے ہیں۔