بریلی:09جون(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع رائے بریلی میں فتح گنج مغربی تھانہ علاقے میں نقلی رمڈیسور انجکشن فروخت کرنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد دو ملزمین کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روہت سنگھ سجوان نے بتایا کہ ریمڈیسور کے نقلی انجکشن کا معاملہ سامنے آنے کے بعد فتح گنج مغربی کے منوہر میڈیکل اسٹور پر کام کرنے والے انمول اور پریاگ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کے والد جب بیمار ہوئے اور سانس لینے میں دقت ہوئی تو ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں وہ کورونا پازیٹیو ملے۔