بریلی: اترپردیش کے بریلی میں اپنے اردلی کے ذریعہ پانچ لاکھ روپئے رشوت طلب کرنے کے الزام میں تحصیل دار شیر بہادر سنگھ کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
اس میں اردلی ابرار کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
پیر کو ضلع انتظامیہ کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق معاملہ حکومتی سطح تک پہنچنے کے بعد مقدمہ درج کرنے کی کارروائی کی گئی ہے۔