بریلی:03ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بریلی کے سی بی گنج علاقے میں ایک بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ایک شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آٖ پولیس شیلیش کمار پانڈے نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ سی بی گنج علاقے کی ایک کالونی میں رہنے والی لڑکی بدھ کو دوپہر میں فوٹو کھنچوانے جارہی تھی۔
راستے میں ریلوے کالونی کے کے نزدیک محلے کے ہی تین لڑکوں نے اسے پکڑ لیا اور وہیں سے زبردستی نزدیک کے ایک کھنڈر لے گئے اور اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی اور ویڈیو بنا لی۔