بریلی:28مئی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بریلی کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر(سی ایچ سی) پر تعینات میڈیکل افسر کے خلاف ایک اسٹاف نرس سے چھیڑ چھاڑ اور مارپیٹ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس معاملے میں تھانہ بہیڑی میں ایف آئی آر درج کر پولی نے ڈاکٹر کو گرفتار کر کے ہفتہ کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
بریلی کے ایس پی دیہات راجکمار اگروال نے بتایا کہ متاثرہ اسٹاف نرس کا الزام ہے کہ جب وہ بریلی واقع ہیلتھ سنٹر مڑیا نوی بخش میں ڈیوٹی پر تھیں تو ملزم ڈاکٹر رام کرشن ورما نے چھیڑ چھاڑ کی۔