بستی : اترپردیش کے بستی ضلع کے پیکولیا تھانے کی پولیس نے جمعہ کو آٹھ افراد کو مبینہ طور پر امن خراب کرنے کی کوشش کرنے اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پیغامات پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گُن سہائے، ضلع جیت، شیو سہائے، چندر شیکھر، امیت، محمد رئیس، رام بہادر اور ہری پرساد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر چسپاں کیے گئے اشتعال انگیز پیغامات کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔