بستی: اترپردیش کے ضلع بستی میں بلاک کدرہا میں مالی بے ضابطگی سے گرام پنچایت اکاونٹ سے پیسہ نکالنے کے معاملے میں چار گرام پنچایت افسران کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
ایس پی آشیش شریواستو نے جمعرات کو بتایا کہ آنند کمار سنگھ اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ افسر پنچایت بلاک کدرہا نے تحریر دے کر کہا کہ سکریٹری ویریندر کمار، اودھیش کمارراؤ،اکھلیش کمار چودھری اور ہری اوم پال کے ذریعہ کئی گرام کے اکاوٹ سے رقم نکالنے کے بعد کوئی دستاویز تیار نہ کرنے اور ٹرانسفر کے بعد چارج نہ دینے اور پی ایف ایم ایس نظام نافذ ہونے کے بعد بھی چیک سے ادائیگی کرلی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پنچایت افسران پر الزام ہے کہ گرام پنچایت کو کوئی دستاویز کا چارج نہ دینے اور ضروری دستاویز یا کیش بک، لیزر، ایم وی،کام کا واوچر تیار نہ کرکے نکالی گئی رقم کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔